ملتان کے بازاروں میں ٹریفک جام، روڈ اسپائکس ٹوٹ گئے، ون وے خلاف ورزیوں میں اضافہ، تاجروں کا ایس ایس پی آپریشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ملتان: شہر کے مصروف تجارتی علاقوں بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، پاک گیٹ، گھنٹہ گھر، تغلق روڈ، دولت گیٹ بازار میں ٹریفک بری طرح جام اور حسین آگاہی بازار میں نصب روڈ اسپائکس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث ون وے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان کے رہنماؤںکی ایس ایس پی آپریشن حیدر علی سے ملاقات، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔مرکزی صدر قومی تاجر اتحاد پاکستان سلطان محمود ملک کی قیادت میں قومی تاجر اتحاد پنجاب کے چیئر مین و انجمن تاجران
کوٹلہ تولے خان تغلق روڈ کے صدر شیخ محمد شفیق، انجمن تاجران حضوری باغ کے جنرل سیکرٹری و ضلعی سیکرٹری قومی تاجر اتحاد ملک مقبول کھوکھر، صدر انجمن تاجران مل مظفر آباد و سٹی صدر قومی تاجر اتحاد ملک اقبال جاوید، جنرل سیکرٹری قومی تاجر اتحاد محمد یعقوب مغل، صدر انجمن تاجران بدھلہ روڈ و جنرل بس اسٹینڈ بابا طارق بھٹی، صدر انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ و نائب صدر قومی تاجر اتحاد شیخ محمد عمر، صدر انجمن تاجران بوہڑ گیٹ بطرف چوک فوارہ و چیئرمین قومی تاجر اتحاد ملتان ملک محمد امجد سیال، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پرانا بدھلہ روڈ و جنرل بس اسٹینڈ محمد اصغر بھٹی، حاجی محمد یامین صدر انجمن تاجران پرانا شجاعباد روڈ بلال چوک، اور شیخ محمد عارف سرپرست انجمن تاجران شیر شاہ روڈ مل مظفر آباد نے وفد کی صورت میں شرکت کی۔مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا کہ ملتان کے تاریخی بازاروں میں ٹریفک نظم و ضبط اور امن و امان کی بحالی ناگزیر ہے، روڈ اسپائکس کی فوری تنصیب وقت کی ضرورت ہے، تاجر قانون کی پاسداری چاہتے ہیں مگر انہیں بلاجواز ہراساں نہ کیا جائے، اور رمضان و عید کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔دیگر رہنماؤں نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، لفٹر کے بے جا استعمال کو روکا جائے، بازاروں میں پولیس گشت بڑھائی جائے اور تاجروں کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ یقینی بنایا جائے۔وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ جب گاہک خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کرتے ہیں تو ٹریفک پولیس کا لفٹر فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں اٹھا لیتا ہے جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک اور عید کی خریداری کے دوران خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے تاکہ شہری اور تاجر خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔ مزید برآں ریڑھی اور موٹرسائیکل رکشہ پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پیرا فورس کے اہلکاروں کے نامناسب رویے کا بھی معاملہ اٹھایا گیا۔ایس ایس پی آپریشن حیدر علی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ بلا کر ہدایات جاری کی جائیں گی کہ تاجر برادری کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا رویہ اپنایا جائے، روڈ اسپائکس کی بحالی اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ رمضان المبارک اور عید کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کر کے شہریوں اور تاجروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔






































Visit Today : 283
Visit Yesterday : 475
This Month : 4956
This Year : 52792
Total Visit : 157780
Hits Today : 2040
Total Hits : 703027
Who's Online : 5




















