ملتان :  میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان ملتان کے صدر جمشید میو نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر جمشید میو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے اپنے گھر کی حاضری اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ حرم پاک میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہر قسم کے مسائل سے نجات دے اور قوم کو اتحاد و یکجہتی عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے دوستوں، ساتھیوں اور اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ بھی ملک و قوم کی بہتری کے لیے دعا کریں۔جمشید میو نے اپنے پیغام میں خاتمہ سود کے حوالے سے بھی کہا کہ سود کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے بغیر حقیقی اسلامی فلاحی نظام کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سود جیسے گناہ سے بچنے اور ایک منصفانہ معاشی نظام قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے خاتمہ سود کے لیے میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان جدوجہد کررہی ہے انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں حاضری ایک عظیم نعمت ہے اور ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے بار بار یہ سعادت حاصل ہو۔