ملتان پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہورکی قیادت میں آر ٹی آئی ایکٹ 2013 پر ایک روزہ سیشن
ملتان: ملتان پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور اور ادارہ ایف ڈی او کے تعاون سے ملتان میں پبلک انفارمیشن آفیسرز کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت کا مقصد پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 پر موثر عملدر آمد.سرکاری محکموں میں شفافیت کے فروغ اور شہریوں کو معلومات تک بر وقت رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تربیتی سیشن کی قیادت محترمہ بشری ثاقب ، انفارمیشن کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن ، اور جناب قدیر احمد، رجسٹرار پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور نے کی۔ انہوں نے شرکاء کو قانون کی اہم شقوں ، معلومات کی فراہمی کی مقررہ مدت ، استثنی کی دفعات اور شکایات کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ٹرینگ کے دوران سوال و جواب کا جامع سیشن بھی منعقد ہوا جس میں افسران نے جزوی معلومات کی فراہمی تھرڈ پارٹی انفارمیشن ، ریکارڈ کی دستیابی اور بین الحکمہ جاتی رابطہ کاری سے متعلق سوالات اٹھائے۔ ماہرین نے عملی مثالوں کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی اور درخواستوں کے مؤثر اور قانونی تقاضوں کے مطابق جواب دینے کے طریقہ کار پر زور دیا۔اس موقع پر ایف ڈی او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب غلام مصطفی نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے حکام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تربیت شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز پر تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ پبلک انفارمیشن آفیسرز اور متعلقہ عملے کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو سکے۔پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنوینیرسید شہازحسین نے پارنتر تنظیموں کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے اس احسن اقدام کو سہراتے ہوئے مستقبل میں باقی اضلاع میں اس طرح کے تربیتی سیشن پر زوردیا مزید شرکاء نے اس امر پر زوردیا کہ تربیتی پروگرام کو ہر محکمہ کے نچلے درجے تک وسعت دی جائے، بشمول اسٹنٹ ڈائریکٹرز کلریکل اسٹاف ، ریکارڈ کیپرز اور آئی ٹی عملہ، تا کہ معلومات کے نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے شفافیت کے فروغ اور قانون پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 585
This Month : 4651
This Year : 52487
Total Visit : 157475
Hits Today : 2675
Total Hits : 700682
Who's Online : 6




















