نئی اسسٹنٹ کمشنر ثناء رام چند سے فرینڈز پریس کلب کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی
ملتان: نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر ثناء رام چند سے فرینڈز پریس کلب کے عہدیداران کی تفصیلی ملاقات اور شجاع آباد تعیناتی پر خیر مقدم کیا اور شہر کی بہتری کے لیے اقدامات بڑھانے اور مسائل کے حل کے لیے نشان دہی کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء رام چند نے مسائل کے حل کی ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس موقع پر فرینڈز پریس کلب شجاع آباد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی وفد میں صدر ملک وجاہت حسین جنرل سیکرٹری خواجہ عزیر احمد نائب صدر ملک عبد المالک آرائیں چیئرمین رمیض خان وائس چیئرمین ارشد علی بھٹی جوائنٹ سیکرٹری ملک کامران کھور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شبیر احمد کھور آفس سیکرٹری خواجہ شاہد انفارمیشن سیکرٹری محمد عثمان سمیت عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع ڈاکٹر ثناء رام چند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہے مسائل کی نشان دہی کریں گے جس کو بروقت حل کیاجائے گا اولیاء ملتان کی سرزمین اور شجاع آباد تحصیل میں تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائے گے آخر میں صدر فرینڈز پریس کلب ملک وجاہت حسین نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔









































Visit Today : 167
Visit Yesterday : 475
This Month : 4840
This Year : 52676
Total Visit : 157664
Hits Today : 1091
Total Hits : 702078
Who's Online : 4




















