متان: وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کیطرف سے جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں مستحق بیوہ یا مطلقہ خواتین میں مفت مویشی یا اثاثہ جات کی تقسیم کے پہلے مرحلے کی کامیاب اور شفاف تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تحصیل ملتان قرعہ اندازی کے بعد 146 کامیاب خواتین میں جانوروں کی تقسیم کی تقریب ساحل مارکی قاسم پور کالونی نزد لائیو سٹاک کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ملک عبد الغفار ڈوگر Ex MNA , ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمد یوسف ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر غلام نبی نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہت احسن اقدام ہے جس سے ان خواتین کے مالی مسائل میں کمی اور معاشی حالات میں بہتری آئے گی ۔