یومِ کشمیر:کشمیری عوام کی حمایت میں یو ای ٹی ملتان کے طلبہ و اساتذہ سڑکوں پر،،کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان(ایم این ایس یو ای ٹی) میں یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیےیو ای ٹی ملتان میں ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف نذاد، رجسٹرارعاصم عمر، فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی اسٹاف اور بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ایک جائز جدوجہد ہے اور پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔







































Visit Today : 328
Visit Yesterday : 475
This Month : 5001
This Year : 52837
Total Visit : 157825
Hits Today : 2446
Total Hits : 703433
Who's Online : 7




















