واپڈا کا لائن سٹاف ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کی وجہ سے صارفین اور ہم سب کو 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے: واپڈا ایس ای میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی
ملتان(صفدربخاری سے) واپڈا ایس ای میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی نے کہا ہے کہ واپڈا کا لائن سٹاف ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کی وجہ سے صارفین اور ہم سب کو 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے لیکن سب سے پہلے ان کو اپنی جان کی حفاظت خود کرنا ہوگی بیپر ارتھ اور ٹی اینڈ پی کے بغیر ہرگز کام نہ کریں اپنے اپ پر خود اعتمادی آپ کی جان بھی لے سکتی ہے اور ساری زندگی کے لیے معذور بھی کر سکتی ہے اسی لیے میری تمام لائن سٹاف سے گزارش ہے کہ اپنے آپ سے اپنے بیوی بچوں اور والدین کے لیے کام میں جلد بازی نہ کریں تھوڑے سے پیسوں کے لیے اپنے آپ کو خطرے میں مت ڈالیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ولایت آباد کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایکسین سٹی ڈویژن انجینئر
معصب علی سیلمی نے کہا کہ کام کا اغاز اللہ کے کلام سے شروع کریں اس میں برکت بھی ہے اور آپ کی حفاظت بھی بیپر تمام لائن سٹاف کی جیب میں ہونا چاہیے اگر لائن میں کام شروع کرنے سے پہلے ارتھ اور تمام حفاظتی آلات چیک کر لے تو کافی سارے حادثوں سے بچا جا سکتا ہے ایڈیشنل ایکسین اور انچارج سیفٹی انجینیئر تاج محمود قمر نے کہا کہ لائن مین کی ذرا سی کوتاہی اور جلد بازی سے کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے اسی لیے اگر پرمٹ بھی لیا ہوا ہے پھر بھی گلوز ضرور پہنیں اور تمام لائنز کو مکمل چیک کر کے تسلی کرنے کے بعد کام شروع کریں زونل چیئرمین ہائیڈرو یونین رانا مظہر لطیف نے کہا کہ ایس ای سید محمد مبشر رضوی انتہائی درد دل رکھنے والے آفیسر ہیں ان کی آمد سے ورکرز کے مسائل حل ہوں گے اور میپکو مزید ترقی کرے گا تمام لائن سٹاف ان کی ہدایت پر عمل کرے گا اور اپنی جانوں کی خود حفاظت کرے گا زونل سیکرٹری چوہدری الیاس سندھو نے کہا کہ ہائیڈرو یونین پہلے بھی میپکو کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے اور اب مزید اس میں بہتری آئے گی سیمینار سے صوبائی سیکرٹری نشر اشاعت شہزاد علی، راؤ محمد اسلم، عبدالرحیم مجاہد ایس ڈی اور انجینیئر عمران شیخ، انجینیئر شیخ ندیم کوثر، انجینیئر علی طاہر، انجینئر عبدالباری اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیفٹی کے حوالے سے مزید باتیں کیں۔







































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 475
This Month : 5123
This Year : 52959
Total Visit : 157947
Hits Today : 4592
Total Hits : 705580
Who's Online : 5




















