محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے تعاون سے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،،افتتاح پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کیا
ملتان(صفدربخاری سے) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ریجنل بلڈ سنٹر ملتان کے تعاون سے ایک خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کرنا اور عوام میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔کیمپ کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کیا۔ ان کے ہمراہ عمران محمود ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی، ٹریژر جامعہ رفیق فاروقی، ایڈیشنل رجسٹرار سومیہ عنبرین، انچارج بلڈ ڈونیشن سوسائٹی ڈاکٹر محمد عارف اور بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کے پریذیڈنٹ محمد کاشف موجود تھے۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ خون کا عطیہ دیا۔ طبی ماہرین اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے عطیہ دہندگان کا طبی معائنہ کیا اور محفوظ طریقے سے خون حاصل کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید صاحب نے کہا، خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جو کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس نیک کام میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد نے عزم کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے خون عطیہ کریں گے تاکہ ضرورت مند مریضوں کی مدد کی جا سکے۔ خاص طور پر تھیلیسیمیا، کینسر اور دیگر ہنگامی صورتحال کے شکار افراد کے لیے خون کا عطیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ریجنل بلڈ سنٹر کے نمائندوں نے تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔







































Visit Today : 322
Visit Yesterday : 475
This Month : 4995
This Year : 52831
Total Visit : 157819
Hits Today : 2327
Total Hits : 703314
Who's Online : 6




















