انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی
bbc news urdu نے Tuesday، 11 February 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 293
Visit Yesterday : 475
This Month : 4966
This Year : 52802
Total Visit : 157790
Hits Today : 2084
Total Hits : 703071
Who's Online : 12




















