ملتان(صفدربخاری سے) سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین انرویل 340 مسز رضوانہ تبسم دورانی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا زندگی کا مقصد ہے جس کے لیے ہمارے تمام کلبز دن رات کوشاں ہیں قوالی نائٹ کا مقصد پورا سال کام کرنے کی تھکاوٹ کو دور کرنا ہے سماجی خدمات کے ساتھ تفریحی پروگرام بھی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیرِ اہتمام قوالی نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی چیئرمین رضوانہ ملک نے کہا کہ ہمارے تمام کلبز نے دکھی انسانیت کی خدمت کے بے شمار کام کیے کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر کر دلی سکون ملتا ہے اور ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے مخیر حضرات کو چاہیے کہ انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز سے تعاون کریں تاکہ ہم اور بہتر طریقے سے دکھی انسانیت کی خدمت کر سکیں تقریب سے ممانانِ خصوصی فرحانہ انجم، یاسمین مشتاق، شاہدہ طاہر نے بھی خطاب کیا تمام کلبز کے عہدے داروں نے بھرپور شرکت کی آخر میں ملتان کے معروف قوال نے قوالی پیش کی۔