ملتان: سابق صوبائی وزیر میاں سعید احمد قریشی( مرحوم )کے صاحبزادے سابقہ ڈپٹی میئر ملتان میاں اسلم سعید قریشی( مرحوم )کی قل خوانی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری فیض بخش رضوی نے کہا والد کا درجہ بہت بلند ہے اگر والدہ کے قدموں تھلے جنت ہے تو باپ بھی جنت کا دروازہ ہے ہمیں اپنے والدین کی زندگی میں خدمت کرنی چاہیے اور آخرت میں اس کا اجر بہت زیادہ ہے تقریب میں سینیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی، ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر، ٹکٹ ہولڈر ایم این اے محمد حسین بابر، جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی حاجی ندیم قریشی ،لیگ نون کے سینیئر رہنما ملک عاشق علی شجرہ، حافظ حسنین سلطان، محمد ثقلین سلطان،محمد فہد سلطان،وسیم قریشی،محمد وقاص،چوہدری عبدالستار،سابق صوبائی وزیر چوہدری وحید ارائین،سیلم قریشی، سلیم الرحمن میںو،سابقہ چیئرمین عباس ارائین، سابقہ چیئرمین شیخ عمران ارشد،خلیل قریشی،عمر فاروق بھٹی،اخترعالم قریشی،بابونفیس انصاری، پروفیسرعنایت علی، و دیگر سیاسی سماجی اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی آخر میں قاری ناصر میاں نے مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی اور مرحوم کے صاحبزادے حافظ حسنین سلطان کی دستار بندی بھی کی۔