ملتان:  امام ششم کا زمانہ اسلام کا حساس ترین دور کہا جا سکتا ہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے عوام کے عقائد و افکار کی اصلاح اور فکری شکوک و شہبات دور کر کے اسلام اور مسلمانوں کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور اپنے جد امجد کی فقہ و دانش کو فروغ دیا اور اسلامی احکامات کی تعلیمات کو دنیا میں پھیلایا یہ بات مرکزی سیکرٹری جنرل تحفظ عزاداری کونسل پاکستان سید طالب حسین پرواز نے سید حسن عباس رضوی زوار اسد رضا آف لاہور کے زیر اہتمام امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے خطاب میں کہی اس موقع پر عامر ملک، عباس رضا، حسن رضا، حسنین رضا، ظہور حسین، منیر حسین، آصف خان، حاجی محمد رمضان راں ، تو ثیق احمد ، حکیم محمد عمران زوار، سید عمران حسین مشہدی، مراد حسین، سجاد حسین اور دیگر شریک تھے اختتام پر سید طالب حسین پرواز نے ملک پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی۔