ملتان: ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن این اے 150 حاجی جاوید اختر انصاری نے چوک دولت گیٹ تا چوک خونی برج تک سیوریج مین پائپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 150 کے مسائل میرے مسائل ہیں جنہیں عوام کی دہلیز پر حل کر اپنا فرض سمجھتا ہوں اہلیان حلقہ کے ساتھ الیکشن میں کیے گئے عوامی مسائل کے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔این اے 150 دولت گیٹ،دہلی گیٹ،خونی برج جو کہ سیوریج کے مسائل سے دوچار تھا یہاں پر ہمہ وقت موجود سیوریج کا پانی کسی ندی نالے سے کم نہ تھا۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے حلقہ این اے 150 میں عوام کا سیوریج کا درینہ مسئلہ حل کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے ملتان کے مسائل کے حل اور تعمیرو ترقی کے لیے جتنے فنڈ دیے ہیں 70 سالوں میں کسی نے نہیں دیے۔جنگ حالات کی وجہ سے تھوڑی مشکلات ہیں مگر ہماری حکومت اور ہماری پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیشہ ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور انشاءاللہ ملتان شہر میں جس تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں آنے والے وقتوں میں ملتان کی حالت ہی بدل جائے گی ہماری حکومت دن رات عوام کی خدمت کے لیے گوشہ ہیں۔اس موقع پر شیخ طارق رشید،عامر سعید انصاری، ملک اسلم ڈوگر، حاجی صدیق انصاری، منیر انصاری، سلطانہ شاہین، خالد فرید قریشی، ساجد انصاری، آصف قریشی، حاجی محمد علی، اشفاق خان، جمشید انصاری، شیخ خلیل، قاری منیر، عبدالرزق، مصطفی بھٹی، قسود بھٹی، جاوید اقبال، حیدر علی، انور انصاری، رفیق طوطی، الطاف جاوید، اشفاق یونس، رانا شفقت علی، محمد شہزار قریشی، شیخ خاور، چوہدری قادر انصاری، جاوید انصاری، حاجی سعید، مشتاق، صابر انصاری، ناصر قریشی، عبدالرحمان و دیگر ہمراہ تھے۔