ملتان :  پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوتﷺکانفرنس کاانعقاد غوث آباد میں ہواجس کی صدارت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزامحمدارشدالقادری،مہمانِ خصوصی پیرافضل فرید چشتی،پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری تھے مفتی عبدالعلیم جلالی نے ختمِ نبوتﷺکے موضوع پر پُرمغزمدلل،مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منکرین ختمِ نبوتﷺکی بیخ کنی ایمان کی تکمیل کے لئے انتہائی ضروری ہے سیدناابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ ختمِ نبوتﷺکے پہلے پہریدار ہیں ختمِ نبوتﷺپرڈاکہ ڈالنے والے دراصل وہی ہیں جواصحاب رسول اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کے گستاخ ہیں جواہل بیت پاک کے گستاخ ہیں پروفیسر خواجہ پیرشفیق اللہ البدری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملتان کی تحفظِ ناموس رسالت عقیدہ ختمِ نبوتﷺ پر پہریداری کی پُرخلوص کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پیرافضل فرید چشتی،صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین نے کہا کہ سنی تحریک ملتان کے جوان دین کی سربلندی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں مرزامحمدارشدالقادری نے فلسطینی مسلمانوں کی غزہ سے بے دخلی کے ٹرمپ کے بیان کی پُرزورمذمت کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کایہ بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ہے یہ گریٹ اسرائیل کے ناپاک منصوبہ کی کھلم کھلا حمایت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان ٹرمپ کے اس بیان کو سمجھیں اور فوری لائحہ عمل طے کریں وگرنہ تمھاری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر جناب محترم ثروت اعجاز قادری و مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ بلال سلیم قادری ٹرمپ کیاس بیان پرجلد اپنا ردعمل دینگے تاجدارِ ختم نبوتﷺکانفرنس کی میزبانی کاشرف مرزامحمداشرف اوران کے صاحبزادوں کوحاصل ہوا ثناء خوانء رسول علیہ السلام کاشرف پانے والوں میں نبیل یوسف قادری، غلام شبیر عطاری، محمد سلیم حامدی، حافظ صدر رضا سعیدی،فیصل مغل، حافظ عبداللہ اصغر، قاری عبدالسمیع مرزادانش ارشد القادری تھے سرفراز رسول اویسی، اقبال خان عطاری، فیصل وارثی، چوہدری رئیس انصاری،علامہ معین رضاقادری، علامہ محمد علی مہروی، علامہ زاہد عطاری، حافظ مبارک عطاری، مرزاناصرعلی، عثمان،محمد احمد اشرف، عبدالقیوم، فیضان،کامران،حاشر، جنیدارشد، اعمش ارشد،سلطان قادری، عبدالاحد، ملک امجد بھٹہ،عبدالحمید بدری،قطیبہ افضل، سیدسلمان،فرقان، ودیگر سینکڑوں مسلمان شریک تھے آخر میں صلٰواۃ وسلام کے بعد ختم شریف کے بعد ملک وملت اورخاص طور پر شھید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکرائی گئی تمام شرکاء کولنگرپیش کیا گیا۔