پیکا ایکٹ،،،صحافیوں کا حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان
bbc news urdu نے Monday، 10 February 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد/ملتان: صحافیوں نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کےمطابق کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے۔ افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ
ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔ ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائٹی، وکلا، سیاسی رہنماؤں اور ٹریڈ یونینز بھی شریک ہوں گی۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 565
Visit Yesterday : 698
This Month : 3599
This Year : 51435
Total Visit : 156423
Hits Today : 6752
Total Hits : 693702
Who's Online : 8





















