ملتان:  خدمت خلق اللہ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن شب روز انسانیت کی خدمت کیلئے جہدوجہد کر رہی ہے مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ان کی ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں صحت خوراک تعلیم اور صاف پانی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ملک عامر وینس نے خرم شہزاد کو عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دے سفید پوش طبقہ بجلی اور گیس کے بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہے گیا ہے حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی کا اعلان کرے جس سے غریب اور دیہاڑی دار بندے کو فائدہ ہواس موقع پر رانا غلام عباس،ملازم حسن بلوچ ،ملک امیر بخش جوئیہ،اسلم رحمانی و دیگر موجود ہیں۔