مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید پارٹی کے متحرک رہنما ہیں،،،شیخ طارق رشید کو ملتان میں اہم ذمہ داری دی جائے:فیصل چوہدری و دیگر لیگی رہنماؤں کا مطالبہ
ملتان (صفدربخاری سے) میاں نواز شریف ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل چوہدری اور دیگر لیگی رہنماؤں سید کاشف شاہ،نعمان،شہباز ،راؤ ظفر،محمد ساجد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید پارٹی کے متحرک رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا اور آمریت کے دور میں صعوبتیں جھیلنے کے باوجود پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ اج ملتان میں لیگی متوالے تنہا کھڑے ہیں اور انہیں وفاقی اور صوبائی حکومت ہونے کے باوجود مسائل در مسائل کا سامنا ہے اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ شیخ طارق رشید جیسے متحرک کارکن کو ملتان میں اہم ذمہ داری دی جائے تاکہ لیگی متوالوں کے مسائل حل ہو سکیں مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے اج وہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جو پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔









































Visit Today : 514
Visit Yesterday : 698
This Month : 3548
This Year : 51384
Total Visit : 156372
Hits Today : 5391
Total Hits : 692341
Who's Online : 13





















