پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا خون شامل ہے، شیخ رشید احمد،،،، پاکستان کی سیاست میں شیخ رشید اہم مقام رکھتے ہیں:چوہدری آصف گجر
ملتان(صفدربخاری سے)سینئر سیاست دان ،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملائیشیا میں معروف بزنس مین چوہدری آصف گجرنے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پر شیخ رشید احمد نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے مل کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر جب بھی اپنے ہم وطن سے ملیں تو ارضِ پاک کی یاد تازہ ہوتی ہے ۔پاکستان ہے ہی ایسا ملک جو اس سے محبت کرتا ہے اس کے دل میں تڑپ رہ جاتی ہے۔یہی چاہتے ہیں کہ اللہ پاک اس پیارے وطن کو سلامت رکھے کیونکہ اس کی بنیادوں میں شہداء کا خون شامل ہے ۔اس دیس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا ،اس خواب کو اللہ پاک کے فضل سے قائد اعظم محمد علی جناح نے سچا ثابت کیا اوراس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے شہداء نے خون پیش کیا ۔ چوہدری آصف گجرنے کہا کہ شیخ رشید صاحب پاکستان کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں اورانہوں نے اپنے سیاسی کردار سے جمہوریت کو بام وعروج تک پہنچایا ہم سب پاکستانی اِن کی زندگی اور صحت کیلئے دعا گو ہیں ۔








































Visit Today : 464
Visit Yesterday : 698
This Month : 3498
This Year : 51334
Total Visit : 156322
Hits Today : 3676
Total Hits : 690626
Who's Online : 11





















