والدین اولاد کے لیے شجرسایہ دارہوتے ہیں،،ماں دنیا کی عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہی ہے: قاری ناصرمیاں خان
ملتان (صفدربخاری سے) خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین حضرت قاری ناصرمیاں خان نقشبندی۔درگاہ عالیہ حضرت سیدنا چادروالی سرکاررح کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے کہا ہے کہ والدین اولاد کے لیے شجرسایہ دارہوتے ہیں ماں دنیا کی عظیم ہستی ہے جس کا کوء نعم البدل نہی ہے اس کی کمی کوء پوری نہی کرسکتا انہوں نے کہا کہ اولاد کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کی وفات کے بعد انکے لیے صدقہ جاریہ اورانکے بلندی درجات کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دائرہ مجددیہ حامدیہ وبزم حسین ملتان کے صدر حافظ مبشرحامدی،مدثرنقشبندی، اورمعروف نعت خواں محسن رضا قادری کی والدہ محترمہ مرحومہ مغفورہ کے بلندی درجات کے لیے منعقدہ ختم چہلم کی محفل سے خطاب کے دوران کیاختم چہلم کی محفل میں چئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سوشل وئلفئرو بیت المال پنجاب و ممبرصوباء اسمبلی ندیم قریشی۔سابق چیرمین حاجی اخترعالم قریشی۔ملک عمران یوسف،شیخ الیاس،جمیل نقشبندی،عثمان قادری،سابق مشیر خاص وزیراعلی پنجاب شیخ ندیم،سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد،سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی،صاحبزادہ حامدعلی سعیدی،انتظارنعمتی،حاجی سراج حامدی،فیاض حامدی،اکرام الہی، محبو ب قر یشی،یا سر قر یشی،افضال نقشبندی،ودیگر نے شرکت کی آخرمیں حضرت قاری ناصرمیاں خان نقشبندی،اورصدحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعاکروائی۔









































Visit Today : 401
Visit Yesterday : 698
This Month : 3435
This Year : 51271
Total Visit : 156259
Hits Today : 1887
Total Hits : 688837
Who's Online : 5





















