سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک، ایک ڈائریکٹ استعمال اور ایک کمرشل استعمال سمیت 11 کنکشن منقطع، چھ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ،ایک ڈائریکٹ استعمال اور ایک کمرشل استعمال سمیت 11 کنکشن منقطع، چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف گھریلو کنکشن کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر کھلا ہوا پایا گیا، میٹر ٹیمپر ہونے کی بنیاد پر اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف ڈائیریکٹ گیس استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا کنکشن منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، تین صارفین جنہوں نے اپنے میٹر خود ساختہ طور پر اتار کر رکھے ہوئے تھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ کہیں غیر قانونی یا ناجائز استعمال نہ ہوسکیں، علاؤہ ازیں OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔







































Visit Today : 402
Visit Yesterday : 698
This Month : 3436
This Year : 51272
Total Visit : 156260
Hits Today : 1914
Total Hits : 688864
Who's Online : 2





















