ملتان:  چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹس غضنفرملک نے اپنے بیان میں کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے 30 ستمبر 2024 ٹیکس اور واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اور ابھی تک بڑی تعداد میں شہریوں اور تاجروں کو واجبات کی ادائیگی کے چالان جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو بروقت واجبات جمع کرانے کی مد میں ملنے والے 15 فیصد کی رعایت سے محروم ہوجائنگے واجبات اور ٹیکسوں کے چالان تاخیرسے ملنے کی صورت میں بینکوں پر بوجھ میں اضافہ ہوگا کینٹ بورڈ آفیسر سے گزارش ہے ٹیکس گزار شہریوں اور تاجروں کےچالان فوری طور پر جاری اور تاخیرکی صورت میں حتمی تاریخ 30 ستمبرمیں 15 دن کی توسیع کی جائے۔