پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسو سی ایشن (پوئپا ) کے سالانہ انتخابات،،،لائن، یونائٹڈ، ملتان اتحاد نے پورے پاکستان میں کلین سویپ کرتے ھوئے میدان مار لیا
ملتان: پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسو سی ایشن (پوئپا ) کے سال 2024،2025 کے سالانہ انتخابات ملتان سمیت ملک بھر میں منعقد ھوئے جسمیں آل پاکستان لائن گروپ، آل پاکستان یونائٹڈ گروپ ،ملتان اتحاد ملتان گروپ نے اپنے دیگر اتحادی گروپوں پروموٹرز گروپ اور پروفیشنل گروپ کے ساتھ اتحاد بنا کر الیکشن لڑا۔ لائن، یونائٹڈ، ملتان اتحاد نے پورے پاکستان میں کلین سویپ کرتے ھوئے ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 14 کی 14 نشستیں جیت کر میدان مار لیا۔واضح رھے کہ کارپوریٹ کلاس کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 14 نشستوں پراتحادی گروپ پہلے ھی بلا مقابلہ منتخب ھو چکا ھے۔ ملتان زون سے سفاری انٹر نیشنل ایوی ایشن کے سی ای او و بانی ملتان اتحاد ملتان شکیل خان 944 ووٹ لے کر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ھوگئے۔لائن یونائٹڈ اوردیگراتحادیگروپوں کے حامیوں کا ملتان سمیت ملک بھر میں جشن،پتیاں نچھاور، ہار پہنائے،الیکشن کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان زون سے کامیاب امیدوار شکیل خان 944 ووٹ،لاھور زون سے شاھد لطیف سندھو 949 ووٹ، ڈی جی خان کے فاروق جروار 933،کراچی سے محمد عدنان پراچہ 836 اور ایچ ایم فیصل پراچہ 834،راولپنڈی زون سے عبدالرزاق 972 ووٹ ،خواجہ مسعود الہی 960،فیصل آباد سے رانا طارق جاوید 951 ووٹ،پشاور زون سے حیاءالدین خٹک 949،راولپنڈی سے سردار توصیف عزیز 943،عاشق سکھیرا 931 ووٹ، سیالکوٹ زون سے چوھدری مبین 931 ووٹ، سوات سے شوکت خان سواتی 929 اور مالا کنڈ زون سے رفیق شاہ میار 921 ووٹ لے کر پوئپا کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 2 سال کیلئے ممبر منتخب ھوگئے۔ نومنتخب کامیاب عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا امتیاز پروموٹرز کے مسائل حل کریں گے۔سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔دریں اثناء لائن گروپ کے مرکزی چیئرمین سید اطہر اقبال شاہ،محمد عثمان، فیصل خان، یونائٹڈ گروپ کے مرکزی صدر سید حبیب علی شاہ،یونائٹڈ گروپ ملتان کے صدر حاجی سلیم اقبال، کامران فاروق انصاری، سلیم بھٹی ،ملتان اتحاد ملتان کے چیئرمین اقبال سلیمی،رانا عبدالقدیر شاھد، اقبال تکبیر، ،فیروز خان،ملک امتیاز سومرو،راو خالد،غلام عباس بھٹو، معین مغل، غلام نازک، راو آصف ،عمران شریف،شیخ عمران،جاوید انصاری ،محمد عمر، ابرار احمد،شیخ یونس،محمد اشرف،پروموٹرز گروپ کے سرپرست چوھدری عطاء الرحمن ، پروفیشنل گروپ کے صدر سمیت دیگر پروموٹرز رہنماوں نے توقع ظاھر کی نومنتخب عہدیداران پروموٹرز کمیونٹی کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پوئپا الیکشن میں شاہین گروپ نے بائیکاٹ کیا۔ملتان میں پولنگ کچہری چوک کے مقامی ھوٹل میں منعقد ھوئی۔پولنگ آفیسر ممبر سی سی راو خالد، اسٹنٹ اقبال تکبیر تھے۔صاف شفاف طریقے سے پولنگ ھوئی۔








































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 698
This Month : 3461
This Year : 51297
Total Visit : 156285
Hits Today : 2127
Total Hits : 689077
Who's Online : 4





















