وزیر اعظم شہباز شریف کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
نیویارک: وزیراعظم نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر اور قائم مقام بنگلادیشی وزیر اعظم ڈاکٹر یونس کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے نیو یارک میں گزشتہ شب بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر بنگلا دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر محمد یونس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو کی گئی۔ کچھ دیر بعد وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے دفتر میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔








































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 698
This Month : 3547
This Year : 51383
Total Visit : 156371
Hits Today : 5376
Total Hits : 692326
Who's Online : 12





















