ملتان :  صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا کہ ملک وملت میں عجیب طرح کی بے چینی مذہبی، سیاسی، معاشرتی، افراتفری سوشل میڈیا کی مرہونِ منت ہے جس کادل جب چاہتا ہے کائنات کی بڑی بڑی معتبرومقبول شخصیات پرہرزہ سرائی شروع کردیتا ہے کوئی کسی کو برداشت اورقبول کرنے کوتیار نہیں ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے معاشرہ انتہائی اخلاقی تنزلی کاشکار ہورہا ہے مسلمانوں کے مابین آپس کے اختلافات کو ملحدین، لبرلز کیش کرارہے ہیں جن گستاخوں کے راستے ہم نے روکنے تھے وہ ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں اور محظوظ ہورہے ہیں اصل دشمن کو چھوڑ کر آپس میں دست وگریبان قوم مذہبی، شرعی، قانونی حدودوقیود سے آگے گزرنے کے چکر میں لگادی گئی بہتر ہوتا اگر قوم مسلم اپنے ان اصل دشمنوں کی طرف متوجہ ہوتے جو دین کومٹانے کے درپے ہیں سربراہ پاکستان سنی تحریک سفیرِ امن انجینئر ثروت اعجاز قادری ایک روزہ دورہ پر ملتان تشریف لارہے ہیں 29 ستمبر بروزاتوار دن ایک بجے ملتان تشریف لائیں گے اور مختلف سیاسی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور رات کو تحفظ ختم نبوت میلادِ مصطفٰےﷺ کی صدارت وخطاب فرمائیں گے