ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، 24000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل مقاصد دودھ دہی کے لئے استعمال کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں ملوث پائے گئے، انکی وڈیو بنا کر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے انکی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا انکے میں منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جس نے اپنا میٹر خود منقطع کر رکھا تھا اسکا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 24000 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔