غزہ کو مسلسل خوفناک صورت حال کا سامنا ہے، عالمی طاقتوں کو جنگ بندی فوری روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورت حال کا سامنا ہے، عالمی طاقتوں کو جنگ بندی فوری روکنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے آغاز پر غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا تذکرہ کیا اور وہاں کی صورت حال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جنگ بندی روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا طوفانوں کی زد میں ہے، ہمیں ایسےچیلنجز کا سامنا ہےجن کا کبھی سامنانہیں ہوا،دنیا میں سزا سےاستثنی کے رجحان پر تنقید ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، تباہ کن تبدیلیوں کی سب کی بڑی وجہ کاربن کا اخراج ہے، جس کی روک تھام بہت ضروری ہے اور اس پر اُس طرح سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔








































Visit Today : 576
Visit Yesterday : 698
This Month : 3610
This Year : 51446
Total Visit : 156434
Hits Today : 7175
Total Hits : 694125
Who's Online : 9





















