آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی کیلئے تمام محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کو متفقہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی: مولانا مفتی محمد عامر محمود
ملتان : 50 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دورِ اقتدار میں پارلیمنٹ کے فلور پر لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے تاریخ ساز فیصلے کے یادگار دن کے موقع پر گولڈن جوبلی اجتماعات ختم نبوت پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ اس سلسلے کی سب سے بڑی کانفرنس جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مینار پاکستان (لاہور) میں منعقد ہوئی۔ جسمیں تمام مکاتب فکر کی جید و نمائندہ شخصیات نے شرکت کی اور شہدائے تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت 1953ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دس ہزار شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کی بدولت ستمبر 1974ء میں پارلیمنٹ کے فلور پر لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ جس پر جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے 07 ستمبر کو مینار پاکستان پر منعقدہ تاریخ ساز و یادگار ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب ترین انعقاد پر جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے نو منتخب امیر مولانا مفتی محمد عامر محمود کو جامعہ قاسم العلوم میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس یادگار و تاریخ ساز کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس کے ملک و قوم پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا مفتی محمد عامر محمود کو جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کا امیر منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔ جمعیت کے نو منتخب ضلعی امیر مولانا مفتی محمد عامر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی کیلئے تمام محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کو متفقہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کی لازوال قوت سے ہم وطن عزیز کے نظریاتی و جغرافیائی دشمن اور ان کے تمام تر اندرونی و بیرونی ”سہولت کاروں ” کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، مگر اس کیلئے تمام محب وطن دینی و سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر باہمی مشاورت کے ساتھ حکمت عملی کو طے کرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کی جدو جہد کو آگے بڑھانے کا پر امن سلسلہ جاری رہے گا، استعماری قوتیں آخر کار دم توڑ جائیں گی۔ انہوں نے نے کہا کہ نفاذ اسلام کی جدو جہد اور عقید? ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا اولین مقصد ہے۔ پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور مولانا مفتی محمد عامر محمود نے مشترکہ طور پر تمام محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ مبارک ثانی (قادیانی) کیس بارے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ کریں کہ وہ جلد از جلد تفصیلی فیصلہ جاری کر کے قوم میں پائے جانیوالے اضطراب کو ختم کریں۔ اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت و شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماء محمد فرحان الحق حقانی، عبد الحمید البدری، محمد توصیف البدری بھی موجود تھے۔






































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 579
This Month : 3692
This Year : 51528
Total Visit : 156516
Hits Today : 322
Total Hits : 694541
Who's Online : 5





















