ملتان (صفدربخاری سے) ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خان سے چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ملاقات کی اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا اس موقع پر مہر مظہر کات نے ایم ایس کے ساتھ وارڈ نمبر 7 کا دورہ کیا جس پر ایم ایس نے ڈیوٹی پر موجود تمام ڈاکٹرز کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف بیڈز پر جا کرمریضوں سے علاج کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔مریضوں نے کچھ شکایات کیں تو ایم ایس نشتر نے وارڈ نمبر 7 کے ایڈمن اور ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے کی سر زنش کی اور شدید غصے کا اظہار کیا۔ایم ایس نے وارڈ کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو مریضوں کو تمام طبی سہولیات فوری دینے کا حکم دیا۔اس موقع پر سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے ایم ایس کو بتایا کہ ہم نے رات ٹاٹے پور کا ایک مریض مجاہد دھرالہ کو داخل کروایا ہے جس کو برین ہیمرج ہوا ہے اس کے لیے ڈاکٹر نے ایم آئی آر لکھ کر دیا ہے مگر ایم آئی آر والوں نے نو دن بعد دو اکتوبر کا ٹائم دیا ہے۔مہر مظہر کات نے ایم ایس کو بتایا کہ مریض سریس ہے اس کا ایم آئی آر ٹیسٹ فوری ہونا چاہیے تاکہ اس کا فوری علاج ہو سکے نو دن بعد ایم آئی آر کا ٹائم دینا کہاں کا انصاف ہےاس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کاظم خان ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز سے شدید ناراض ہوئے اور کہا کہ وارڈ کے مریض کو اتنا لمبا ٹائم دیتے ہیں تو آپ مجھے کیوں نہیں بتاتے تاکہ میں اس پر نوٹس لوں۔ ایم ایس نے ایم آئی آر والی ٹائم والی پرچی کا فوٹو بنایا اور مہر مظہر عباس کات سے کہا کہ یہ آج ہی آپ کے مریض کا ایم آئی آر کریں گے۔ایم ایس کے دورے سے پہلے ایم آر آئی والوں نے 5000 کا ایک ٹیکہ لکھ کر دیا کہ باہر سے لے آئیں مگر ایم ایس کے دورے کے ایک گھنٹے بعد عملہ بیڈ پر آیا اور کہا کہ آپ کے مریض کا ایم آئی آر آج ہی ہو گا اور ٹیکہ بھی ہم ہی دیں گے آپ باہر سے نہ لیں۔چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ایم ایس نشتر ڈاکٹر محمد کاظم خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر کاظم خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے ایک سیریس غریب مریض کی داد رسی ہوئی ہےاور وارڈ کے باقی مریضوں کی پہلے سے بھی اچھی دیکھ بھال شروع ہوئی ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ایم ایس نشتر اسی طرح مختلف وارڈز کا دورہ کرتے رہیں تو غریب مریضوں کے بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں