ملتان : سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک پرائیویٹ کالونی سمیت سولہ میٹر منقطع کرکے پانچ ایکسٹینشن بھی اتار دیں، تفصیلات کے مطابق بہاولپور روڈ پر انچارج ٹاسک فورس محمد جمیل شاہین اور سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر محمد یعقوب خان کی سربراہی میں نو صارفین ایک پرائیویٹ کالونی کو گیس سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، غیر قانونی کالونی میں استعمال پر نو صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، یہ کاروائی ٹاسک فورس کی ٹیموں کی اپنی محنت کے صلہ میں ملی، شہر کے مختلف علاقوں میں چار صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، کمپریسر استعمال پر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے جس کی وجہ محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف کا میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹروں کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں OGRA پالیسی کی خلاف کرتے ہوئے پانچ صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دیتے ہوئے پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔