ملتان:دوبئی سے آنے والے مسافر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے امپورٹڈ موبائل فون کسٹم حکام نے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ملتان کا رہائشی زاہد احمد جو کہ ایک غیر ملکی ایئر لائن سے دوبئی سے ملتان آرہا تھا شک پڑنے پر ڈپٹی کلکٹر کسٹم ملتان مریم جمیلہ نے اپنے سپاہی کے ذریعے اس کی تلاشی لی تو اس نے کپڑوں کے اندر ایک جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس میں25فون جن کی مالیت ایک کروڑ20لاکھ ہے برآمد کرکے ملزم زاہد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوران تفتیش زاہد نے بتایا کہ یہ سامان موبائل فون سمگلر مجاہد اور اس کے بھائی زاہد کا ہے اس حوالے سے کلکٹر کسٹم ملتان عمران سجاد بخاری نے کہا کہ ہم نے ملتان ایئر پورٹ سمگلنگ سے پاک کردیا ہے ہر مسافر کی سیکننگ کی جاتی ہے اور ہم نے پروٹوکول ختم کردیا ہے جس سے سمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا اور ملتان ایئر پورٹ پاکستان کا واحد ایئرپورٹ ہے جہاں دو دن پہلے لانچ والے موبائل فون پکڑے گئے۔