ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق،صوبائی جنرل سیکریٹری رانا لیاقت علی،سینیئر نائب صدر پنجاب چوہدری مسعود احمد گجر،ضلعی صدر رانا اسلم ساغر،کنوینیئر رانا اسلم انجم نے دو ٹوک اور واضح انداز میں اعلان کیا ہے کہ اساتذہ کے وقار کو این جی اوز ٹھیکیداروں کے اگے مجروح نہیں ہونے دیں گے اور اور نہ ہی سرکاری تعلیمی اداروں کو حوالے کریں گے ملتان ڈویژن سے 26 ستمبر سیاساتذہ کا بڑا قافلہ سروں پر کفن باندھ کر نکلے گا اور سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جب تک صوبائی حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں کو این جی او کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیتی ملتان سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ متحد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں منعقدہ اجلاس اور اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ضلع لودھراں، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ سے عہدیداران ضلعی صدر رانا اسلم ساغر،رانا اسلم انجم،صدر لودھراں محمد فاروق،صدر خانیوال طارق نیازی،صدر مظفرگڑھ ملک امام دین،جنرل سیکریٹری مظفرگڑھ جمشید بابر سمیت محمود الحسن،محمد یونس لودھی،جاوید احسن نون،چوہدری خالد سندھو،سعید خان نیازی،نوید اقبال،ارشد طاہر،عامر جیلانی،محمد زبیر،زین العابدین ودیگر نے شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ لیو انکیشمنٹ و پنشن اصلاحات کے نئے قوانین اور پروموشن سمیت دیگر مسائل میں الجھا کر حکومت تعلیم کا بیڑہ غرق کرنا چاہتی ہے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر این جی اوز ٹھیکیداروں کی من مرضی نہیں چلنے دیں گے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اب سول سوسائٹی ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمائندگان طبقہ کو جاگنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب اساتذہ سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور تعلیم کش پالیسیاں بند کرے۔