وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج
bbc news urdu نے Monday، 23 September 2024 کو شائع کیا.
لاہور: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کیخلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے جوان سیالکوٹ-لاہور موٹروے پر تعینات تھے، جہاں پر علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھا آیا اور اُس میں شامل مشتعل مسلح افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔ مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 475
This Month : 5122
This Year : 52958
Total Visit : 157946
Hits Today : 4452
Total Hits : 705439
Who's Online : 7




















