لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا: آئی ایس پی آر
اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈ جوئنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں ، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں، اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے ،لیفٹینٹ جنرل عاصم ملک کے والد کور کمانڈر راولپنڈی بھی تعینات رہے۔







































Visit Today : 477
Visit Yesterday : 475
This Month : 5150
This Year : 52986
Total Visit : 157974
Hits Today : 5558
Total Hits : 706545
Who's Online : 4




















