پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات بڑھ گئے
bbc news urdu نے Saturday، 20 April 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا۔ جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 122
Visit Yesterday : 579
This Month : 3735
This Year : 51571
Total Visit : 156559
Hits Today : 483
Total Hits : 694702
Who's Online : 5





















