سیاستدانوں کے کمزور ہونے کے ذمہ دار خود سیاستدان ہیں,,سیاستدان آگے نہیں پیچھے کی طرف جارہے ہیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے کمزور ہونے کے ذمہ دار خود سیاستدان ہیں، سیاستدان اپنی ذات اور جماعت کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، پارلیمنٹ سمیت دیگر آئینی ادارے اتنے کمزور ہیں کہ مداخلت کی مزاحمت نہیں کرسکتے،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں کوئی دم خم نہیں ہے، حکومت کو اپوزیشن کو انگیج کرنا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان آگے نہیں پیچھے کی طرف جارہے ہیں، جمہوریت کی بنیاد صاف و شفاف الیکشن ہوتے ہیں، 1977ء سے 2024ء تک کوئی غیرمتنازع الیکشن نہیں ہوا، سیاسی اور دیگر آئینی ادارے اتنے مضبوط ہونے چاہئیں کہ کسی سے مرعوب نہ ہوں، پارلیمنٹ سمیت دیگر آئینی ادارے اتنے کمزور ہیں کہ مداخلت کی مزاحمت نہیں کرسکتے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میرے مشیر بننے یا نہ بننے سے حالات میں کوئی بہتری یا کمی نہیں ہوگی، حکومت میری جماعت کی ہے میں بھی حکومت کا حصہ ہوں، روٹی سستی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسے پوری کرنی چاہیے، ہمیں بیانیہ کا جواب بیانیہ سے ہی دینا چاہیے، (ن) لیگ کو اس حوالے سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، پارٹی کے معاملات پر پارٹی کے اندر ہی گفتگو کرتا ہوں۔







































Visit Today : 452
Visit Yesterday : 698
This Month : 3486
This Year : 51322
Total Visit : 156310
Hits Today : 3332
Total Hits : 690282
Who's Online : 20





















