ملتان (صفدر بخاری سے) کوٹ ادو کےسرکاری ملازم عامل فرخ شہزاد عرف فرخ سبحان کا دعویٰ ہے کہ میرے پاس 31موکل ہیں میں نے 15سال سے 31موکل (جن) قابو میں کئے ہوئے ہیں میں ہر قسم کے جادو ٹونے سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر سکتا ہوں، موکلات کے دعویدار فرخ شہزاد نےملتان کے روحانی سکالر شاہ منصور الحق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موکل پیسے بھی لیتے ہیں انسانوں کی طرح کھانا کھاتے ہیں شاپنگ بھی کرتے ہیں اور بیمار ہو جائیں توانسانوں والے  ڈاکٹرز سے علاج بھی کرواتے ہیں عامل نے شاہ منصور کو چیلنج کرتے ہوئےکہا کہ 21اپریل بروز اتواردوپہر 2 بجے شاہ منصورالحق کے گھر پر 30 کلو مٹن ( چھوٹے گوشت) کی دیگ اکیلا کھا کر اپنے ساتھ موکلات کے ہونے کا ثبوت دوں گا اور اگر میں 30 کلو گوشت نہ کھا سکا تو دیگ کا 11گنا ادا کروں گا

روحانی سکالر شاہ منصور الحق کا کہنا تھا کہ عامل 30 کلو گوشت نہیں کھا سکے گا