ملتان : سینئر سماجی راہنما میاں نعیم ارشد نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے دور میں معاشرہ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے۔معاشرتی ترقی کے لیے ہمیں رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور خدمت خلق کو شعار بنانا ہوگا۔اللہ تعالیٰ کی رضا اور سکون قلب کے لیے سماجی بھلائی کے تصور کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیملی ممبرز کے ہمراہ اپنی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکڑ وومن یونیورسٹی ملتان اسد علی خان بھٹہ،میاں فرحان مجید ایڈووکیٹ، انجینئر میاں ذیشان آرائیں، ڈاکٹرمیاں عمیر آصف،مصطفی علی خان بھٹہ،عارفین علی، میاں محمد احمد آرائیں،میاں محمد عارش مجید، میاں محمد سعد سمیت دیگر موجودتھے۔میاں نعیم ارشد نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرروت ہے۔کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔پاکستان میں بھی منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔فورسز پر حملے، دہشت گردی، سٹریٹ کرائمز، اغوا اور قتل وغارت میں روز بروز اضافہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ان حالات میں بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے ہمیں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ہمیں اپنے ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔