اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں   4   روپے 53 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں  8  روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ ہو گیا۔پٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لٹر مقررکردی گئی۔