نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے
bbc news urdu نے Monday، 15 April 2024 کو شائع کیا.
لاہور: نو منتخب امیرِجماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔یہ بات جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے جاری کئے گئے بیان میں کہی ۔ ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی حلف برداری کی تقریب جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہو گی۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اہم اجلاس طلب کر لئے۔قیصر شریف نے یہ بھی بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو ہی منصورہ میں ہو گا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 58
Visit Yesterday : 579
This Month : 3671
This Year : 51507
Total Visit : 156495
Hits Today : 239
Total Hits : 694458
Who's Online : 5





















