ڈی جی ایم ڈی اے زاہد اکرام کے او ایس ڈی بننے پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کا اہم بیان
ملتان: ڈی جی ایم ڈی اے زاہد اکرام کے او ایس ڈی بننے پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ڈی جی کے ہوتے ہوئے جو ڈیڑھ سو کروڑ سے زیادہ کی میٹرو میں کرپشن کا ریکارڈ جلایا گیا تھا اس کی مکمل انکوائری ابھی تک کیوں نہیں ہوئی ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب سے ایک ایک لاہوری افسر اربوں کی کرپشن کر کے ریکارڈ جلوا دے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو تو وسیب کے نوجوان لاہوری افسروں سے انتہائی نفرت کرنے پر مجبور ہوں گے اور ان کرپٹ افسروں کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ قیصر سلیم سابق ڈی جی ایم ڈی اے میٹرو کرپشن میں ڈیڑھ سو کروڑ لوٹ کر لندن فرار ہو گیا اور ملی بھگت سے ایم ڈی اے آفس میں موجود تمام ریکارڈ جلوا کر راکھ کر دیا جس پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے شدید احتجاج پر انکوائری کمیٹی بنا کر معاملہ ٹھپ کر دیا گیا ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ زاہد اکرام سے پوچھا جائے اس نے ریکارڈ کیسے جلوایا ۔مہر مظہر عباس کات نے حکومت اور اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قیصر سلیم کی ڈیڑھ سو کروڑ کی کرپشن کا ریکارڈ جلانے والے ایم ڈی اے کے تمام ملوث ملازمین کو فوری گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائے اور سرائیکی وسیب سےڈیڑھ سو کروڑ لوٹ کر لندن فرار ہونے والے سابق ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم کو واپس لا کر لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر ملتان کے ہسپتالوں کو دی جائے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ اگر حکومت اور اعلیٰ اداروں نے اتنی بڑی کرپشن کے جلے ہوئے ریکارڈ کے ملزم جلدی گرفتار نہ کیے تو سرائیکستان نوجوان تحریک ایم ڈی اے آفس کے باہر دھرنا دے گی ۔






































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 579
This Month : 3747
This Year : 51583
Total Visit : 156571
Hits Today : 576
Total Hits : 694795
Who's Online : 8





















