اسٹڈی ویزا فراڈ کیس میں قربان علی کی لاتعلقی کا دعویٰ
ملتان : تحصیل دنیاپور کے علاقے رکن دین پور کے رہائشی قربان علی ولدعبدالرحمان نے مبینہ سٹڈی ویزا فراڈ کیس میں مو?قف اختیار کیا ہے کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی معاہدے یا لین دین میں شامل رہا،ایف آئی اے کی طلبی پر پیش ہو کر دئیے گئے بیان میں قربان علی کا کہنا ہےکہ ایک سادہ کاشتکار ہے اور کچھ عرصہ قبل روزگار کے سلسلے میں سائپرس میں مقیم رہا، جہاں اس کا روم میٹ سید ولید شاہ تھا،قربان علی نے بتایا کہ پاکستان میں موجود اس کا جاننے والا محمد شہباز اس سے فون پر رابطے میں رہتا تھا اور بعد ازاں شہباز اور ولید شاہ کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہو گیا، اس کے مطابق دونوں افراد کے درمیان سٹڈی ویزا سے متعلق معاملات طے پائے، تاہم اسے ان معاملات سے مکمل لاعلم رکھا گیا،بیان کے مطابق ایک موقع پر ولید شاہ نے اس سے بینک اکاﺅنٹ نمبر طلب کیا، جس پر اس نے اعتماد کرتے ہوئے اپنا اکاﺅنٹ فراہم کر دیا۔ بعد ازاں محمد شہباز کی جانب سے اس کے اکاﺅنٹ میں 9 لاکھ روپے منتقل کئے گئے، جو ولید شاہ کی ہدایت پر مختلف تاریخوں میں اس کی والدہ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دئیےگئے، قربان علی کا کہنا ہے کہ اس تمام لین دین کا ریکارڈ اور بینک ثبوت موجود ہے۔قربان علی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا سٹڈی ویزا کے کسی بھی معاہدے یا مالی لین دین سے کوئی تعلق نہیں، وہ اعتمادمیں دھوکہ کھا گئے اور ان کا اکاﺅنٹ استعمال کرالیاگیا، انہوں نے کہا کہ مدعی نے جانتے بوجھتے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے بھائیوں فرمان علی اورعثمان علی کے خلاف بھی جھوٹی درخواست دے دی ،جس کی وجہ سے پورا خاندان پریشانی میں مبتلا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ اس معاملہ کی چھان بین کی جائے اور اس کیس میں انہیں اور ان کے بھائیوں کو دانستہ پھنسانے والے افراد کے کردار کا تعین کرکےان کے خلاف کارروائی کی جائے دریں اثناءقربان علی نے ایف ا?ئی اے کو تمام سپورٹنگ دستاویزات ، بنک سٹیٹمنٹ و دیگر تفصیلات فراہم کردی ہیں ، قربان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے بھائیوں کو بلاجواز اس کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں ایف ا?ئی ے اہلکاروں کی جانب سے بھی آئے روز حراساں کیا جاتا ہے ، انہوں نے ایف آئی اے حکام سے اپیل کی کہ اس معاملہ کی میرٹ پر تحقیقات کرائی جائیں اور اس معاملہ میں انہیں اور ان کے بھائیوں کو بلاجواز ملوث کرنے کا نوٹس لیا جائے۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 369
This Month : 11637
This Year : 59473
Total Visit : 164461
Hits Today : 13699
Total Hits : 823797
Who's Online : 6





















