ایران، امریکہ و اسرائیل کشیدگی میں پاکستان کا مصالحتی کردار قابلِ تحسین: سید جعفر علی شاہ
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان موجود کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے مصالحتی کردار ادا کرنا نہایت اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب ہوئیں تو اس کے مثبت اور بہترین نتائج نہ صرف ایران بلکہ تمام عرب اور اسلامی ممالک کے لیے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عالمِ اسلام میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرتا آیا ہے، اور موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان کی قیادت اور افواج ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سید جعفر علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے نازک حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، کسی قسم کے انتشار یا افواہوں کو ہوا نہ دیں اور پاکستان کی حکومت اور پاک فوج پر بھرپور اعتماد رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ کوششیں امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی قیادت اور افواج کو ان کاوشوں میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز کا پرامن حل ممکن ہو سکے۔




































Visit Today : 553
Visit Yesterday : 475
This Month : 5226
This Year : 53062
Total Visit : 158050
Hits Today : 6477
Total Hits : 707464
Who's Online : 3




















