دی سٹی سکول ملتان کیمپس میں طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ انٹرن شپ فیئر کا انعقاد،،انٹرن شپ فیئر کا مقصد کیمپس کے طلبہ کو مختلف اداروں سے متعارف کرانا: ندا جاوید خان
ملتان : دی سٹی سکول ملتان کیمپس میں طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ انٹرن شپ فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مدعو کیا گیا تاکہ طلبہ کو مختلف شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں،اس کا انتظام و اہتمام پرنسپل مس ندا جاوید خان کی قیادت میں کیا گیا،پرنسپل مس ندا جاوید خان کا کہنا تھا کہ اس انٹرن شپ فیئر کا مقصد کیمپس کے طلبہ کو مختلف اداروں سے متعارف کرانا اور انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنی دلچسپی کے مطابق شعبہ منتخب کر سکیں اور اپنے عملی سفر کا آغاز کر سکیں،انہوں نے کہا کہ دی سٹی سکول ملتان کیمپس میں منعقد ہونے والی انٹرن شپ فیئر ہمارے طلبہ کے لئے ایک اہم قدم ہے،اس کے ذریعے طلبہ کو پروفائل بلڈنگ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور عملی میدان میں اپنے مستقبل کو مضبوط بنانے کے مواقع ملیں گے، طلبہ کی سہولت اور رہنمائی میرے اور میری ٹیم کے لیے اولین ترجیح ہے ، اس موقع پر کیریئر کاؤنسلر مس صدف زہرہ،قاسم حسین غوری ایکسپرٹ،عاصم رضا گیلانی ایریا منیجر نے مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ اور تعاون کو ممکن بنایا تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اداروں سے براہ راست رہنمائی اور انٹرن شپ کے مواقع حاصل ہو سکیں،انٹرن شپ فیئر میں جن اداروں نے شرکت کی ان میں جاز، ایس او ایس چلڈرنز ولیج، شوکت خانم میموریل ہسپتال، فضل گروپ، تارے زمین پرٹرسٹ، سی او ٹی ایچ ایم، پی این وائی ٹریننگز، اللہ والے فاؤنڈیشن، نیشنل سائیکاٹرک ہسپتال ملتان، گراؤنڈ اپ سپورٹس، غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، اے ایف ٹی ایم ایل، رِمز پیڈل کورٹ، اے آئی آئے سیک اور وش آرگنائزیشن،کوتھم کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سمیت دیگر ادارے شامل تھے،تقریب میں طلبہ نے مختلف اداروں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں، انٹرن شپ پروگرامز کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اپنے مستقبل کے کیریئر کے حوالے سے رہنمائی لی، اس موقع پر طلبہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔




































Visit Today : 518
Visit Yesterday : 475
This Month : 5191
This Year : 53027
Total Visit : 158015
Hits Today : 5984
Total Hits : 706971
Who's Online : 7




















