ملتان:  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی نے ملاقات کی ملاقات میں نائب صدر ملک زاہد کبیر کھاکھی،فنانس سیکرٹری چوہدری نعمان احمد،لائبریری سیکرٹری مس سمیرا صدیق اور ممبران ایگزیکٹیو مس آمنہ خان،فرقان احمد خان،سید حسنین شاہ گیلانی،شیخ جنید طارق،مہر غلام شبیرسیال،سید مبارک علی شاہ،محمد الیاس،چوہدری محمد وقاص انجم گجر،مس ماہا اعظم راجپوت،عمران عباس گجر،عبدالمجید کنڈی،قمبر حسن نکیانہ،صداقت حسین شاہ اور سید جنید ممتاز شریک تھے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کی پیڈنسی کم کرنے اور جلد انصاف کی فراہمی میں بار اور بنچ کے خوشگوار تعلقات اور باہمی تعاون نا گزیر ہے وکلاء اور بار کی عزت و وقار میں اضافہ کے لئے آج زیادہ کا م کرنے کی ضرورت ہے سینیئرز کی راہنمائی اور نوجوان وکلاء کی محنت رنگ لا رہی ہے لیکن سب سے اہم چیز احترام کا رشتہ ہے اس رشتے کو قائم رکھ کر ہی ہم کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں ۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری عمر حیات اور جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری کی طرف سے ملتان بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر سینیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بار کے مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ ملتان بار میری اپنی بار ہے میں نے ہمیشہ اس کے لئے کاوش کی ہے اور کرتا رہوں گا اس موقع پر سینیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر چوہدری عمر حیات ، جنرل سیکرٹری فیاض حسین خان لغاری اور نائب صدر ملک زاہد کبیر کھاکھی،فنانس سیکرٹری چوہدری نعمان احمد،لائبریری سیکرٹری مس سمیرا صدیق اور ممبران ایگزیکٹیو مس آمنہ خان،فرقان احمد خان،سید حسنین شاہ گیلانی،شیخ جنید طارق،مہر غلام شبیرسیال،سید مبارک علی شاہ،محمد الیاس،چوہدری محمد وقاص انجم گجر،مس ماہا اعظم راجپوت،عمران عباس گجر،عبدالمجید کنڈی،قمبر حسن نکیانہ،صداقت حسین شاہ اور سید جنید ممتاز نے گلدستہ پیش کیا ۔