ملتان/ شجاع آباد : وزیر اعظم و وزراء اعلیٰ سے بروقت مقررہ ریٹس پر گندم خریداری اور عوام کو سب سڈی دینے بارے مؤثر پالیسی کا اعلان کر کے ملک بھر کے کسانوں اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے ملتان اور شجاع آباد کے دورے کے دوران کسان راہنماؤں اور مزدور نمائندوں کے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کو گندم کی نہ پوری قیمت دی ہے نہ ہی حکومت نے خرید کی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے کسان گندم کی کاشت میں عدم دلچسپی و مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں اگر گورنمنٹ نے کسانوں کے لیے سہولت فراہم نہ کی تو ،، کاٹن ،، کی طرح گندم میں بھی شدید بحران پیدا ہو جائے گا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں کسان کو گندم کی قیمت نہیں ملی جس کا فائدہ سرمایہ داروں نے خوب اٹھایا کیونکہ غریب مزدور مظلوم طبقے کو آٹا روٹی مہنگی ہی ملتی رہی ہیں انھوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ و دیگر وزراء اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی چیز کی قیمت بڑھنے کا اطلاق کم و بیش دو ماہ بعد کا اعلان کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ اور غریب لوگوں پر بے جا ظلم ڈھایا جاتا ہے جس سے حکومت کی عوام میں مقبولیت کم ہو جاتی ہے