وفاقی محتسب پاکستان کی جانب سے میپکو کے چیف انجینئر سیدجواد منصور اور ایکسئین شجاعباد طارق ڈار کو تعریفی سرٹیفیکیٹ،دونوں افسران میپکو کے لیے ایک بہترین اثاثہ ہیں:کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد
ملتان: وفاقی محتسب پاکستان کی جانب سے میپکو کے چیف انجینئر سید جواد منصور اور ایکسئین شجاعباد طارق دار کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ یہ سرٹیفیکیٹ کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے وفاقی محتسب پاکستان کی جانب سے پیش کیا جسمیں ان کی شاندار اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے میپکو کی جانب سے شکایات کے ازالے میں غیرمعمولی محنت کی اور وفاقی محتسب کو بروقت اور جامع رپورٹس فراہم کیں۔ ان کی کوششوں سے عوام کو فوری انصاف ملا، شکایات کا مؤثر حل ممکن ہوا، اور سہولیات تک رسائی آسان ہوئی۔ اس اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں وفاقی محتسب پاکستان نے چیف انجینئر سید جواد منصور اور طارق دار کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا، جو کہ ڈاکٹر محمد زاہد نے انہیں پیش کیا۔ دونوں افسران نے وفاقی محتسب پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل کی خدمات کے لیے اپنی وابستگی کا عزم کیا۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6832
Total Hits : 707819
Who's Online : 6




















