خطے میں بدامنی کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل، مسلم دنیا کو متحد ہونا ہوگا : شمشاد علی رضوی
ملتان : بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سیدشمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے خطے میں بدامنی اور جنگ کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں غزہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدترین مظالم کے بعد امریکہ اور اسرائیل ایران کو حشر غزہ کی طرح کرنا چاہتا تھا مگر یہاں امریکہ اور اسرائیل کو تاریخی رسوائی اور ناکامی سے دوچار ہونا پڑا امریکہ اسرائیل مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں اور اپنی روایتی عیاری اور چالاکی سے مسلم امہ کو دولخت کرنے کیلئے سوچی سمجھی سازش کے تحت ایران پر حملہ آور ہوئے خطے میں پھیلی بدامنی کے خاتمہ کیلئے وطن عزیز پاکستان کا مثبت کردار قابل ستائش ہے مسلم حکمرانوں کو چاہیے ہوش کے ناخن لیں اور یک جان ہوکر ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر یہود و نصاری کی سازشوں کو ناکام بنائیں امریکہ اور اسرائیل ایک ایک کرکے مسلمانوں کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے امریکہ اور اسرائیل اقوام متحدہ کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں اور اقوام متحدہ کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں امریکہ اور اسرائیل کے اسلام مخالف ایجنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔





































Visit Today : 571
Visit Yesterday : 475
This Month : 5244
This Year : 53080
Total Visit : 158068
Hits Today : 6841
Total Hits : 707828
Who's Online : 6




















