ملتان(صفدربخاری سے) درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن جمال الدین گیلانی نے کہا ہے کہ مخدوم سید شوکت حسین گیلانی رحمت اللہ علیہ ولی کامل تھے اپ نے اپنی زندگی میں ملتان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا اور علم کی وہ شمع روشن کی جس سے لاکھوں لوگ فیض یاب ہو چکے ہیں اور یہ چراغ اج تک روشن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت موسی پاک شہید پر مخدوم شوکت حسین گیلانی رحمت اللہ علیہ کے 45 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اکابرین سے ملاقات میں کیا اس موقع پر درگاہ حضرت غوث پاک نورانی قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سجادہ نشین مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی ۔دربار حضرت عظیم الدین شاہ دولت گیٹ کے سجادہ نشین مخدوم غلام مصطفی شاہ گیلانی۔ ڈاکٹر محمد علی سئنیر صحافی مظہر جاوید سیال حشمت قادری اور دیگر اکابرین موجود تھے مخدوم سید ابو الحسن گیلانی نے مزید کہا کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ مخدوم شوکت حسین گیلانی نے ملتان میں نہ صرف دنیاوی بلکہ دینی تعلیم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا اپ نے ملتان میں قیام امن کے سلسلے میں جو کردار ادا کیا اس کا کوئی ثانی نہیں اج بھی الحمدللہ نہ صرف سرائیکی وصیت بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک میں بھی اپ کے مریدین کا حلقہ موجود ہے جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ اس سال عرس کیں تقریب میں بڑی تعداد میں مریدین نے شرکت کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ فروغ تعلیم کے سلسلے میں انجمن اسلامیہ کے صدر سید عمران گیلانی اور سیکریٹری جنرل سید عامر گیلانی کی قیادت میں جو کام جاری ہے ہم اس کی مکمل سرپرستی کر رہے ہیں اور انشاءاللہ ہم اپنے اکابرین کا مشن جاری رکھیں گے اس موقع پر سید ابوالحسن گیلانی نے ملک پاکستان کے علاوہ ایران ۔فلسطین ۔غزا اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ انشاءاللہ ایران فتح سے ہمکنار ہوگا مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے دنیا بھر میں قیام امن کے سلسلے میں چیف اف ارمی سٹاف فیلڈ ماسٹر جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کو سہرا اور کہا کہ یہ کاوشیں جلد رنگ لائیں گی اور دنیا میں امن ہو گا اس موقع پر وسیع پیمانے پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا