ملتان:  این اے 148یونین کونسل 78ٹبہ مسعود پور کی عوام نے ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی سے ٹکٹ ہولڈر چیئرمین میاں سلطان عالم بھٹہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمد علی بھٹہ کی قیادت میں علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ٹکٹ ہولڈر چیئرمین میاں سلطان عالم بھٹہ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمد علی بھٹہ نے یونین کونسل 78ٹبہ مسعود پور میں منعقد احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کو اور ضمنی الیکشن میں سید علی قاسم گیلانی کو حلقہ این اے 148یونین کونسل 78سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کروایا مگر سید علی قاسم گیلانی نے اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی کی ہمارے بررگوں سے چالیس سالہ رفاقت اور سیاسی تعلق کو عرصہ دوسالوں میں نظرانداز کردیا۔ایم این اے علی قاسم گیلانی نے اہلیان یونین کونسل 78اور یہاں کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا کروڑوں روپے کے فنڈ آنے کے بعد بھی این اے 148 اور خاص طور پر یونین کونسل 78محرومیوں اورعوام مسائل کا شکارہے گلیاں، سڑکیں،سیوریج،بجلی کے کھمبوں کے مسائل ہر جگہ نمایا نظر آتے ہیں آخر کب تک یونین کونسل 78 کی عوام کو ترقیاتی کاموں کے نام پر لولی پاپ دیا جاتا رہے گا۔حالیہ سیلاب میں خود اپنی مدد اپ کے تحت عوام کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد کی اور مکمل طور پر انکی بحالی تک ساتھ کھڑے رہے۔ابھی بھی تو اہلیان یونین کونسل 78کی عوام نے ایم این اے علی قاسم گیلانی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اگر ایم این اے علی قاسم گیلانی نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو جلد ہی مکمل طور پر پیپلز پارٹی سے بھی علیحدگی کا اعلان کریں گے جس کا واضح ثبوت آنے والے الیکشن میں پیپلز کو شکست کی صورت میں دیا جائے گا۔منعقدہ جلسے میں  پیر زادہ میاں عبدالقادر، پیرزادہ میاں طاہر عباس، پیر زادہ میاں ثقلین، عبدالمجید ماجد،ظہیر اقبال ننھا،دانش سلطان بھٹہ،میاں عبداللہ بھٹہ،محمدمصطفی،ظفر درگ، ملک اشرف درگ،قاسم بھٹی،عارف آرائیں،فیاض بھٹی،ملک عباس کھہاوڑ،مشتاق کھوکھر، حاجی غلام رسول، عدیل بلوچ سمیت گسورہ برادری، حانسلہ برادری، اعوان برادری،کھوڑ برادری، درگ برادری، دھمرایہ برادری، سہو برادری، پٹھان برادری، رونگا برادری، شجراء برادری، سند ربرادری، جتیال برادری،بھٹی برادری نے شرکت کی