ملتان:  ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اہلیان حلقہ کے لیے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ عید کے پر مسرت موقع پر مستحق گھرانوں ک ہر گز نہ بھولیں اپنی خوشیوں میں ان کو ضرور شامل کریں۔ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ حلقے کے بڑھتے ہوئے مسائل کو دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے فارم 47 کے زریعے جیتنے والوں نے حلقے کے مسائل کو ختم کرنے کے بجائے حلقے کی محرومیوں میں اضافہ کیا۔یہی وجہ ہے کہ حلقے کی عوام آج بھی دل سے بانی پارٹی تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں۔تحریک انصاف جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے فروغ کے لیے آواز بلند کی ہے۔انشا ء اللہ عوام کی دعائیں قبول ہونگی اور بانی پارٹی تحریک انصاف سمیت پارٹی کے تمام رہنماء اور کارکنان جلد رہا ہوکر عوام کے درمیان موجود ہونگے۔